نارووال: مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق

نارووال: مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق
ضلع نارووال کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ، جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں جبکہ ان حادثات میں 6 افراد زخمی بھی ہو ئے ہیں۔اس کے علاوہ آسمانی بجلی گرنے سے متعدد مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ دوسری جانب نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے نارووال میں آسمانی بجلی گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی جاں بحق افراد کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ نگران وزیر اعلی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمی افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔