کسی سے ڈیل ہوئی نہ مذاکرات، عمران کیساتھ ہوں ، پرویز الہی

pervaiz elahi
کیپشن: pervaiz elahi
سورس: google

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی ڈیل ہوئی نہ ہی مذاکرات ہوئے ہیں۔
گذشتہ روز ایک بیان میں چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ’ جیل سے نکلنے کے بعد میں نے جو بات کی تھی، میرا آج بھی وہی موقف ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ ’اب تو ایک سال سے زیادہ ہو گیا، ڈیل کر کے آنا ہوتا تو پہلے ہی باہر آ جاتا۔ جیل میں شجاعت اور ان کی فیملی ملنے آتے رہے اور اگر ڈیل کرنی ہوتی تو میں تب ہی کر لیتا۔‘
پرویز الٰہی نے کہا کہ ’ق لیگ کے کسی رہنما سے میری کوئی بات یا میٹنگ نہیں ہوئی، میرے متعلق ہر جگہ غلط افواہیں پھیلا رہے ہیں۔‘
انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’میں پہلے بھی عمران خان کے ساتھ تھا اور آج بھی ہوں اور انشاء اللہ کل بھی ان کے ساتھ رہوں گا۔‘
 

Watch Live Public News