پبلک نیوز: گلگت سے نلتر بالا جاتے ہوئے نلتر پائین کے مقام پر مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد کی طرف سے حملہ، 6جاں بحق ،7 زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مسافر گاڑی گلگت سے نلتر بالا جا رہی تھی کہ نامعلوم افراد کی جانب سے نلتر کے مقام پر گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ نامعلوم افراد کی طرف سے کی گئی۔ ایس ایس پی گلگت کے مطابق حملہ کے دوران مسافر گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے تھے جبکہ خاتون کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، اس دوران وہ جان کی بازی ہار گئیں. گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کی جانب سے نلتر واقعہ کی مذمت کی گئی ہے۔ انھوں نے سیکرٹری داخلہ اور کمشنر گلگت سے رپورٹ طلب کر لی۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ اس افسوسناک واقعہ میں ملوث ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ راجا جلال حسین مقپون کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کے لئے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کردی ہے۔ افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج و معالج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائے۔ واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔