تاپسی پنوں نے اپنے لانگ ٹائم بوائے فرینڈ سے شادی کرلی

تاپسی پنوں نے اپنے لانگ ٹائم بوائے فرینڈ سے شادی کرلی
کیپشن: Taapsee Pannu & Mathias Boe
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: بھارت کی معروف فلمی اداکارہ تاپسی پنو نے اپنے لانگ ٹائم بوائے فرینڈ متھیاس بو سے شادی کرلی۔ متھیاس بو بیڈمنٹن پلیئر ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ شادی 23 مارچ کو بھارت کی مغربی ریاست راجستھان کے شہر اُدے پور میں ہوئی جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور چند دوسروں نے شرکت کی۔ سیلیبریٹیز میں صرف انوراگ کشیپ۔ کامیڈین تھپیال اور کنیکا ڈھلون شریک ہوئے۔

تاپسی پنو اور متھیاس بو کی شادی کی تصاویر فلم ’تھپڑ‘ فلم کے کو ایکٹر پاویل گُلاٹی نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

تاپسی پنو کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ بہت جلد اپنے دوستوں اور ساتھی فنکاروں کے لیے ممبئی میں ایک عالی شان پارٹی کا اہتمام کرے گی۔

Watch Live Public News