اداکارہ مدیحہ رضوی طلاق کے ڈیڑھ برس بعد شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

اداکارہ مدیحہ رضوی طلاق کے ڈیڑھ برس بعد شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی جس کی ویڈیوز  ور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

پاکستانی فلم و ڈرامہ اداکارہ دیبا بیگم کی صاحبزادی مدیحہ رضوی نے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی ہے ۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل اُن کی پہلی شادی حسن نعمان سے ہوئی تھی اور نومبر 2022 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔ اداکارہ کے ہاں پہلی شادی کے بعد 2 بیٹیوں کی پیدائش ہوئی تھیں۔

اداکارہ نے اپنی دوسری شادی میں قریبی رشتے داروں، دوستوں اور عزیزوں کو مدعو کیا اور بتایا جارہا ہے کہ 20 اپریل کو یہ تقریب منعقد کی گئی تھی۔ شادی کی تقریب میں مدیحہ رضوی کی دونوں بیٹیاں بھی شریک ہوئیں تاہم دلہا کے حوالے سے مزید اطلاعات سامنے نہیں آسکیں۔

مداحوں ، ساتھی اداکاروں نے مدیحہ رضوی کو نیا سفر شروع کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔