پیرس میں ویٹرز کی انوکھی ریس

پیرس میں ویٹرز کی انوکھی ریس
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: پیرس میں تیرہ سال بعد ہوئی انوکھی ویٹرز ریس ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر بھر کے تقریباَ دو سو ویٹرز نے اس انوکھی دوڑ میں حصہ لیا۔ ریس میں ٹرے ایک ہاتھ میں لے کر 2 کلو میٹر کا راستہ طہ کرنا تھا۔ ٹرے میں ایک سینڈوچ ایک کافی کا کپ اور ایک پانی کا گلاس رکھا ہوا تھا۔ 

دلچسپ بات یہ تھی کہ ٹرے میں کوئی چیز نہ گرے دوڑنے سے اور ایک ہاتھ سے ٹرے کو تھامے بھی رکھنا تھا۔ 

سب اس دلچسپ ریس سے خوب محظوظ ہوئے۔ یہ ریس پہلی بار 1914 میں منعقد ہوئی تھی اور 2011 کے بعد یہ ریس نہیں ہوئی۔ +

اس ریس کو پیرس سٹی ہال اور دوسرے اسپانسرز کی مدد سے بحال کیا گیا

اس ریس کے جیتنے والے کو پیرس اولمپکس کے ٹکٹ دئیے جائیں گے اور فری میں کھانا کھلا یا جائے گا۔