شیر افضل مروت ہی چیئرمین پی اے سی ہونگے،عمر ایوب

شیر افضل مروت ہی چیئرمین پی اے سی ہونگے،عمر ایوب

(ویب ڈیسک ) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت ہی چیئرمین پی اے سی ہونگے۔

چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی(پی اے سی ) کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر  بیان میں کہا کہ  شیرافضل مروت ہی چیئرمین ہونگے۔

عمر ایوب نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی  نے شیرافضل مروت کو چیئرمین نامزد کرنے کی ہدایت کی ہے، بانی پی ٹی آئی کی ہدایات آج تک برقرار ہیں۔

Watch Live Public News