لاہور ہائی کورٹ: کم عمر لڑکیوں کا نکاح رجسٹر کرنے پر عدالت کا بڑا حکم آگیا 

لاہور ہائی کورٹ: کم عمر لڑکیوں کا نکاح رجسٹر کرنے پر عدالت کا بڑا حکم آگیا 
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک:(سلیمان اعوان ) لاہور ہائی کورٹ سے  کم عمر لڑکیوں کا نکاح رجسٹر کرنے پر عدالت کا بڑا حکم آگیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق عدالت نے نکاح رجسٹرار کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ جسٹس انوار الحق ہنوں نے عظمت بی بی ہی درخواست پر فیصلہ جاری کیا ہے۔ 

عدالت کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ نے کمسن بچوں کی شادی روکنے کے حوالے سے واضح احکامات جاری کر رکھے ہیں۔  نکاح کے وقت رجسٹرار ، نکاح خوان اور گواہوں کے پاس دلہن کی عمر کے متعلق دستاویزات ضروری ہیں۔ 

عدالت نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود کمسن بچوں کی شادیاں جاری ہیں ، بظاہر نکاح رجسٹرار اور نکاح خوان عدالتی ہدایات کی پیروی نہیں کر رہے ، متعلقہ ادارے ایسے نکاح رجسٹرار اور نکاح خوان کے خلاف سخت کارروائی کریں ۔ 

واضح رہے کہ عظمت بی بی نے اپنی چودہ سالہ  بیٹی کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

Watch Live Public News

سینئر کورٹ رپورٹر