پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 25 مئی2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 25 مئی2021
ملک میں کورونا کے مزید 92 مریض چل بسے، اموات کی تعداد 20 ہزار 400 ہو گئی، ایک دن میں 2 ہزار 253 نئے کیسز رپورٹ، مجموعی کیسز9 لاکھ 4 ہزار تک جا پہنچے،، 8 لاکھ 20 ہزار 494 افراد صحت یاب ہو چکے۔۔ فعال کیسز کی تعداد 63 ہزار 106 ہو گئی۔کرونا کے باعث سندھ میں آج سے رات آٹھ بجے کے بعد بلاضرورت گھر سے نکلنے پر دھر لیا جائے گا، کورونا سے نمٹنے کے لیے حکومت سندھ کے سخت اقدامات، صرف اسپتال جانے یا ضروری نوعیت کے کاموں کے لیے گھر سے نکلنے والوں کو جانے دیا جائے گا، کاروبار صبح پانچ سے شام چھ بجے تک کھلے گا۔ مغرب کے بعد پارکس کی لائٹس بند ہوں گی۔تمام کلاسوں کے امتحانات ہر صورت ہوں گے، وزرائے تعلیم کے اجلاس میں فیصلہ، دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات جون کے تیسرے ہفتے میں ہوں گے، موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی، فیصلہ صوبے کریں گے۔اپوزیشن کا بجٹ سیشن میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ،، شہبازشریف کا پارلیمانی رہنماوں کو عشائیہ، کہا موجودہ حکومت کے خلاف مل کر چلنا ضروری ہے، حکومت سیاسی انتقام لے رہی ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا ایک دوسرے کے خلاف الزامات کے بجائے حکومتی ناکامیاں اجاگر کریں۔۔ مولانا اسعد محمود بولے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے بھرپور احتجاجی تحریک وقت کی ضرورت ہے۔ مریم نواز اسلام آباد میں ہونے کے باوجود عشائیے میں شریک نہیں تھیں۔وفاقی وزیر فواد چودھری کی اپوزیشن کے عشائیے پر تنقید، کہا شہباز شریف بکھری ہوئی اپوزیشن کو اکٹھا نہیں کر سکتے، انتخابی اصلاحات پر آگے بڑھنے کی تجویز پر اپوزیشن خاموش ہے، ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کھانا اپوزیشن نے کھایا، مرچیں حکومتی ترجمانوں کو کیوں لگیں؟ اعشائیے کی اہمیت نہیں تو آپ کو بیان دینے کیا ضرورت تھی ؟

Watch Live Public News