پی ٹی آئی دور میں نیب نے 484 ارب روپے ریکور کیے

پی ٹی آئی دور میں نیب نے 484 ارب روپے ریکور کیے

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اپنے دور حکومت میں قومی احتساب بیورو ( نیب) کی کارکردگی کی تعریف کردی۔

وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 1999 سے 2017 تک ہونے والی 290 ارب کی وصولیوں کےبرعکس نیب نےتحریک انصاف کے 3 سالہ دورِاقتدار (2018 تا 2020) میں 484 ارب روپے واپس نکلوائے۔ وزیراعظم نے کہاجب حکومت مجرموں کو تحفظ فراہم نہیں کرتی اور تفتیشی اداروں اور احتساب کی مشینری کو آزادی سے کام کرنے دیتی ہے تو اسی طرح کے نتائج حاصل ہوتے ہیں۔

ایک سرکاری دستاویز کے مطابق ، نیب نے وائٹ کالر کرائم کیسز میں 2018-2020 کے دوران487 ارب روپے کی وصولی کی۔ جبکہ 2020 میں مجموعی طور پر 323.78 ارب روپے کی وصولی ہوئی ، 2019 میں 141.4 ارب روپے اور 2018 میں 22.11 روپے کی وصولی ہوئی۔

پچھلے تین سالوں کے دوران ، نیب راولپنڈی ریجن نے 290 ارب روپے کی وصولی کی ، اس کے بعد کراچی کا ریجن 99.1 بلین روپے وصول کر سکا۔ ۔ نیب لاہور ریجن نے صرف 72 ارب ، نیب سکھر نے 26 ارب ، نیب ملتان نے 4.1 ارب ، نیب بلوچستان نے ایک ارب 17 کروڑ اور نیب خیبر پختونخوا نے 7 ارب 7 کروڑ روپے وصول کیے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔