نوازشریف مجوزہ آئینی ترامیم ایوان میں پیش نہ ہونے پر لاہور آگئے

نوازشریف مجوزہ آئینی ترامیم ایوان میں پیش نہ ہونے پر لاہور آگئے
کیپشن: نوازشریف مجوزہ آئینی ترامیم ایوان میں پیش نہ ہونے پر لاہور آگئے

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نوازشریف مجوزہ آئینی ترامیم بارے قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد اسلام آباد سے دوبارہ لاہور آ گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹس کو معطل کرنے کی تحریک پیش ہوئی جسے ایوان نے منظور کرلیا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئینی ترامیم ایوان میں پیش نہ ہونے پر اجلاس آج دن ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا، ذرائع سپیکر چیمبر کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں آئینی ترامیم پیش نہیں ہوسکیں اس لئے قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مسلم لیگ ن نوازشریف اجلاس ملتوی ہونے کے بعد دوبارہ لاہور چلے گئے، آئینی ترامیم پر ووٹنگ کی صورت میں نوازشریف آج دوبارہ اسلام آباد آئیں گے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد آئے تھے۔

Watch Live Public News