مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ، ٹوئٹر کے دفاتر پر چھاپے

مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ، ٹوئٹر کے دفاتر پر چھاپے

نئی دہلی(ویب ڈیسک) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چلنے والی مہمات سے پریشان ہوکر مودی سرکار نے نئی دہلی اور گروگرام میں قائم ٹوئٹر کے دفاتر پر دھاوا بول دیا. ان دفاتر پر مودی سرکار کی ایماء پر پولیس کی خصوصی ٹیموں نے چھاپے مارے ہیں۔

انڈین میڈیا کی جانب سے سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق ’کانگریس ٹول کٹ‘ سے متعلق چھان بین کرنے کے لیے چھاپہ مارا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بی جے پی رہنما نے کہا تھا کہ بھارتی وزیراعظم مودی کے بارے میں پروپیگنڈا کرنے کے لیے اپوزیشن جماعت نیشنل کانگریس نے ایک سوشل میڈیا مہم لانچ کی ہے جس کا نام ’کانگریس ٹول کٹ‘ رکھا گیا ہے. انہوں نے اپنے پیغام میں اس مبینہ مہم کے سربراہ کا نام بھی بتایا تھا. تاہم ٹوئٹر نے بی جے پی رہنماء کی اس ٹوئٹ کو میڈیا کے ساتھ ساز باز کرنے کی کوشش قرار دیا تھا.

تاہم اب سامنے آنے والی خبروں کے مطابق پولیس نے نئی دلی اور گروگرام میں ٹوئٹر کے دفاتر پر چھاپہ مار کر چھان بین کی ہے. پولیس کے اس اسپیشل یونٹ کا کہنا تھا انہوں‌نے مبینہ مہم کے حوالے سے ٹوئٹر انتظامیہ سے جواب طلب کیا تھا مبہم وضاحت سامنے آنے کے بعد تحقیقات کے لیے آنے کا فیصلہ کیا.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔