کراچی سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں نوجوان جوڑے کی نازیبا حرکات

کراچی سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں نوجوان جوڑے کی نازیبا حرکات

اسلام آباد(ویب ڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی سے اسلام آبادآ نیوالی نجی ایئر لائن کی پرواز کے دوران نوجوان جوڑے کی جانب سے نازیبا حرکات کی گئیں تاہم اس معاملے پر ایئرلائنز کے فضائی عملےنے کوئی کارروائی نہیں کی۔

نجی ٹی وی کے مطابق نجی ایئر لائن کی جانب سے جوڑے کی حرکات پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی، خبروں کے مطابق اس دوران پرواز میں موجود دیگر فیملیز نے اس واقعہ پر شکایات نوٹ کرائیں‌تاہم عملے نے کوئی ایکشن نہیں لیا.

بعدازاں جہاز میں سوار دیگر افراد نےسول ایوی ایشن اتھارٹی کو اس واقعہ پر نجی ایئرلائن کیخلاف کارروائی کرنے کی درخواست دے دی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے و اقعہ کی تحقیقات کا فیصلہ سامنے آیا ہے.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔