پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،26مئی2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،26مئی2021
ریکوڈک کیس پاکستان جیت گیا ہے۔ اٹارنی جنرل کے مطابق برٹش ورجن آئی لینڈ ہائیکورٹ نے پاکستان کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ روز ویلٹ ہوٹل اور اسکرائب ہوٹل پیرس بھی پاکستان کو واپس مل گیا۔ ٹیتھان کاپر کمپنی کیس اخراجات ادا کرنے کی پابند ہو گی۔نیپرا نے بجلی کمپنیوں کی کارکردگی جائزہ رپورٹ 2019-20 جاری کردی ہے۔ بجلی کمپنیاں نقصانات میں کمی کرنے اور ریکوری بڑھانے میں ایک بار پھر ناکام ہو گئیں۔ ایک سال میں بجلی کی تقسیم و ترسیل کے نقصانات کے باعث انسٹھ ارب روپے کا نقصان ہوا۔پی ایس ایل 6 کے لیے کھلاڑیوں کے امارات جانے کے شیڈول میں تبدیلی، پاکستان سے اب ایک کی بجائے دو چارٹرڈ طیارے جائیں گے، دونوں فلائیٹس کی روانگی میں ایک روز کی تاخیر کردی گئی، روانگی میں تاخیر تمام ویزوں کا اجراء نہ ہونے کی وجہ سے کی گئی ہے۔فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والے سنیٹ اجلاس میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مشترکہ قرار داد ایوان سے متفقہ طورپر منظور کر لی گئی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نےغزہ کی صورتحال پرمشترکہ حکمت عملی اپنائی، سلامتی کونسل نےاتفاق رائےمیں رکاوٹ ڈالی، چین نےفلسطین کےمسئلےکوبہت اہمیت دی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔