پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کو گرفتار کر لیا گیا

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کو گرفتار کر لیا گیا
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پولیس نے بدھ کو علی الصبح سینیٹر اعجاز چوہدری کو ماڈل ٹاؤن سےگرفتار کیا اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے سیینٹر اعجاز چوہدری کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔ پی ٹی آئی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں‌کہا گیا ہے کہ ماڈل ٹاؤن پولیس دروازے کو توڑ کر اعجاز چوہدری کے گھر میں داخل ہوئی اور سادہ لباس اہلکاروں نے ان کو گرفتار کیا۔ دوسری طرف پولیس ذرائع نے کہاہے کہ لاہور میں تحریک انصاف کے مقامی رہنما رانا جاوید کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا اور پولیس نے ان کے گھر کی بھی تلاش لی مگر رانا جاوید کے گھر میں موجود نہ ہونے کے باعث گرفتاری نہ ہوسکی۔ سی سی پی او لاہور کے مطابق پی ٹی آئی رہنما بجاش نیازی اور زبیر نیازی کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا ہے جہاں سے اسلحہ برآمد ہوا مگر اس دوران کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔ خیال رہے کہ گذشتہ رات لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما میاں محمود الرشید کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کر لیا تھا۔ اس سے قبل پولیس نے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے گھر چھاپہ مار کر وہاں میٹنگ میں موجود پی ٹی آئی رہنمائوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی لیکن نوکروں کے شور مچانے پر متعدد رہنما چھپ گئے۔ ان میں میاں محمود الرشید بھی شامل تھے۔ دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف کرک ڈائون کرتے ہوئے اب تک 1400 کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔