کار میں دم گھٹنے سے 2 بچے جاں بحق

کار میں دم گھٹنے سے 2 بچے جاں بحق
کیپشن: کار میں دم گھٹنے سے 2 بچے جاں بحق

ویب ڈیسک: ٹھاروشاہ میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقع میں 2 بچے گاڑی لاک ہونے پر دم گھٹنے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 5سالہ حسن اور 4 سالہ حسین آٹو لاک ہونے پر گاڑی کے اندر بند ہوگئے تھے، اہلخانہ بچوں کو 2 گھنٹے تلاش کرنے کے بعد کار تک پہنچے تو بچے دم توڑ چکے تھے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے سمن آبادکی حدود میں گھریلو جھگڑے پر داماد نے فائرنگ کرکے اپنے سسر کو قتل کردیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعہ فیڈرل بی ایریا بلاک 17کے مکان میں گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا۔

پولیس کے مطابق زخمی کی شناخت حسنین مرزا کے نام سے ہوئی ہے، جسے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زخمی دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول حسنین مرزا پر ان کے داماد ملزم یعقوب نے فائرنگ کی جو موقع واردات سے فرار ہوگیا، ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

Watch Live Public News