ویب ڈیسک: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان کون ہوگا؟ معمہ حل نہ ہوسکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نائب کپتان مقرر نہ کیے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے بھی نائب کپتان کا اعلان نہیں کیا۔
کہا جارہا ہے کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم بغیر نائب کپتان کے کھیلے گی۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز اور دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ کے لیے بھی نائب مقرر نہیں کیا گیا تھا۔ تاہم سلیکشن کمیٹی نے دورہ آئرلینڈ میں نائب کپتان تعینات کرنے کا عندیہ دیا تھا۔
نائب کپتان مقرر کرنےکے حوالے سے سلیکشن کمیٹی کی مشاورت بھی ہو چکی ہے۔ نائب کپتان کے لیے محمد رضوان، شاہین آفریدی اور شاداب خان کے ناموں پر بات ہوئی۔ تاہم پی سی بی فوری طور پر نائب کپتان کا تقرر نہیں چاہتا۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بورڈ کو خدشہ ہے کہ نائب کپتان مقرر کرنے سے کوئی دوسرا خواہشمند ناراض نہ ہو جائے۔ ضرورت پڑنے پر بابراعظم کی غیر موجودگی میں سینئر ترین کھلاڑی کپتانی کر سکتا ہے۔