ڈرائیونگ لائسنس جاری نہ کرنے کاحکم، بڑی وجہ سامنے آگئی

ڈرائیونگ لائسنس جاری نہ کرنے کاحکم، بڑی وجہ سامنے آگئی
کیپشن: Driving license
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)دس ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس پر تصاویر ڈی فوکس ، کوائف نا مکمل درج، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے آئندہ ڈی فوکس تصاویر اورنامکمل ایڈریس وکوائف والے ڈرائیونگ لائسنس جاری نہ کرنے کاحکم دے دیا۔

صوبہ بھر میں سنٹرز پر ڈرائیونگ لائسنس کا ڈیٹا فیڈ کرنے والےڈی ای اوز اور شفٹ انچارجز کی غفلت سے دس ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس پر تصاویر ڈی فوکس ،بلر جبکہ کوائف نا مکمل درج کئے گئے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے حکم دیا ہے کہ آئندہ ڈی فوکس تصاویر،نامکمل ایڈریس کوائف والے ڈرائیونگ لائسنس جاری نہیں ہوں گے اور غفلت کے مرتکب سٹاف کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ڈرائیونگ لائسنس کے دوبارہ پرنٹ کی فیس شہری کے بجائے بنانے والے ٹریفک اہلکار وافسران ادا کریں گے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کی جانب سے متعدد بار وارننگز بھی جاری کی گئی ہیں۔
 

Watch Live Public News