سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی تاحیات نا اہلی ختم کردی

سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی تاحیات نا اہلی ختم کردی
سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا ناایلی کیس کی سماعت کی اور فیصل واوڈا کی تاحیات نا اہلی ختم کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے جھوٹا بیان حلفی جمع کروانے پر فیصل واڈا کو نااہل کیا تھا ، عدالت نے فیصل واڈا کو 63/1 C کے تحت نااہل کیا تھا اور آئین کے ارٹیکل 63/1 Cکے تحت فیصل واڈا ایک ٹرم کے لیے نااہل ہوئے تھے۔آئین کا ارٹیکل 63/1 C کے تحت الزام تسلیم کر لیا ہے۔ عدالت نے فیصل واڈا کو دو اپشنز دیے تھے کہ یا جرم تسلیم کرلیں یا تاحیات نااہلی کے لیے تیار رہیں۔ فیصل واڈا نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے خود کو عدالت کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کو 5 سال کے لیے نا اہل قرار دیدیا ، فیصل واڈا نے عدالت کے سامنے اپنی غلط بیان حلفی تسلیم کرلی ہے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ میں عدالت سے بیان حلفی میں اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں ، چیف جسٹس نے کہا کہ اگر آپ واضح بیان نہیں دینگے تو آپکے خلاف کارروائی ہوگی اور غلطی تسلیم کرینگےتو ناہلی کا فیصلہ ختم کردینگے 63 ون سی کے تحت کے نااہلی 5 سال کی ہوگی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپکی سینٹرشپ پر جو ناہلی ہے اسکو بھی ختم کردینگے اور آپکو سینٹرشپ سے استعفیٰ بھی دینا پڑے گا۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ میں غلط بیانی اور غلطی تسلیم کرتا ہوں اور میں سینٹر شپ سے اچھی نیت کے ساتھ مستعفی ہوجاؤں گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔