ڈینگی: وہ پھل جو تیزی سے پلیٹیلیٹس بڑھا سکتے ہیں

ڈینگی: وہ پھل جو تیزی سے پلیٹیلیٹس بڑھا سکتے ہیں
پاکستان سمیت ایشیاء کے متعدد ممالک میں ہر سال لاکھوں لوگ ڈینگی وائرس کا شکار ہو جاتے ہیں، ڈینگی بخار زیادہ تر تو مون سون کے موسم میں ہی شدت اختیار کرتا ہے کیوںکہ اس بخار کی وجہ سے بننے والے مچھروں کی پیدائش اور افزائش کھڑے پانی میں جو ہوتی ہے۔ ڈینگی بخار کی علامات زیادہ تر تو شدت اختیار نہیں کرتیں تاہم شدید علامات لاحق ہونے کی صورت میں ڈینگی بخار نہ صرف انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے بلکہ انسان کی موت کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ ڈینگی کے مریض کو جلد صحت یاب ہونے کئلیے آرام کے ساتھ ساتھ بہتر غذا کی بھی ضرورت ہوتی ہے مگر کچھ پھل ایسے بھی ہیں کہ جن کے استعمال سے آپ جلد اس موذی مرض سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کو بتائیں گے ان پھلوں کے بارے میں کہ جن کے استعمال سے آپ ڈینگی کے مرض سے تیزی سے پلیٹیلیٹس بڑھا سکتے ہیں۔ کیوی پھل کیوی پھل میں کاپر پایاجاتا ہے جو خاص طور پر خون کے سرخ خلیات کو پیداوار کو تیزی سے بڑھانے اور انفیکشن ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔اس کے علاوہ کیوی میں پوٹاشیم اور وٹامن اے اور ای بکثرت پایا جاتا ہے جو جسم میں الیکٹرولائٹ کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔کھٹے پھل جن میں نارنگی، لیموں وغیرہ شامل ہیں زیادہ تر بیماریوں سے لڑنے کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوتے ہیں۔اینٹی آکسیڈنٹس کی افزائش، لیموں کے پھل خون کے پلیٹ لیٹس میں اضافے میں بھی بہترین نتائج سامنے لاتے ہیں اور ڈینگی کے علاج کے لیے ایک موثر غذا بھی ہیں۔ پپیتا جب ہم ڈینگی سے صحت یابی کے لیے کھانے کے بارے میں بات کرتے ہیں تو پپیتے کو نہیں چھوڑا جاسکتا۔ پپیتے کی روزانہ خوراک مریضوں کے لیے مددگار ثابت ہوسکتی ہے اور ان کے ہاضمے کو بھی بہتر بناتی ہے۔ ڈینگی کے مریض کی خوراک میں پپیتے کے پتے بھی شامل کیے جا سکتے ہیں۔ یہ خون کے پلیٹ لیٹس کو بڑھانے کے لیے مدد گار ثابت ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں طاقت اور تیزی سے صحت یابی ہوتی ہے۔ انار انار ایسا پھل ہے جو تقریباً ہر طرح کی بیماری میں موثر ہوتا ہے۔ یہ ان پھلوں میں سے ایک ہے جو خون کے پلیٹ لیٹس کو بڑھانے میں بہت مؤثر طریقے سے مدد کرتا ہے۔ چونکہ اس کے بیج کمزور جسم کے لیے ہضم کرنا مشکل ہوتا ہے اس لیے آپ اس کا رس آزما سکتے ہیں۔ گھر پر آپ تازہ انار کے جوس بناسکتے ہیں۔ انار کے فوائد کے پیش نظر یہ پھل ڈینگی میں پلیٹ لیٹس بڑھانے کے لیے بہترین غذاؤں میں سے ایک ہے۔ ناریل کا پانی ناریل کا پانی ڈینگی کے مریضوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ ڈینگی کے مریضوں کو اپنی خوراک میں ناریل کا پانی شامل ضرور کرنا چاہیے، ناریل کا پانی مریض کے جسم کو ہائیڈریٹ کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور یہ طویل عرصے تک ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔