کوئٹہ: بلوچستان میں سیاسی بحران کا خاتمہ، جام کمال کے مستعفی ہونے پر کابینہ بھی تحلیل کر دی گئی. تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہو گئے، گورنر بلوچستان نے انکا استعفی بھی منظور کرلیا. جام کمال کے مستعفی ہونے کے بعد بلوچستان کی صوبائی کابینہ بھی تحلیل کر دی گئی. نئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے لیے عبدالقدوس بزنجو کے نام پر اتفاق ہوا ہے. نئےاسپیکر بلوچستان اسمبلی کے لئے میر جان محمد جمالی کے نام پر اتفاق ہوا ہے.