شیخوپورہ ( پبلک نیوز) افسوس ناک واقعہ۔ سرگودھا روڑ پر رکشہ اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوا۔ حادثے میں رکشہ سوار 2 مسافر موقع پر جاں بحق۔ جبکہ 2 افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق جھامکے سرگودھا روڑ پر رکشہ اور ٹرک کے درمیان تصادم ہو گیا ہے۔ حادثے میں رکشہ سوار 2 مسافر جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے۔ ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ناصر اور عاطف شامل ہیں۔ جبکہ زخمیوں شہزاد اور رمضان شامل ہیں ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔