گجرات ( پبلک نیوز) تیزاب گردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ۔ گجرات تھانہ کنجاہ کی حدود میں نامعلوم شخص نے خاتون کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔ تیزاب سے خاتون کا چہرہ جھلس گیا جبکہ بینائی بھی متاثر ہونے کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق گجرات میں حواء کی بیٹی تیزاب گردی کا شکار ہوگی۔ خاتون کی بینائی متاثر، خاتون کا چہرہ جھلس گیا، مقدمہ درج تاحال ملزم گرفتار نہ ہوسکے۔ واقعہ تھانہ کنجاہ کی حدود میں پیش آیا جہاں پر نامعلوم ملزم نے گھر کے دروازے پر دستک دے کر3 بچوں کی ماں افشاں نامی خاتون کے چہرے پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے۔ تاہم تیزاب گردی کے واقعے وجوہات ابتک سامنے نہ آسکی، دوسری جانب پولیس حکام نے متاثرہ خاتون کی رپورٹ پر نامعلوم شخص کیخلاف اقدام قتل اور تیزاب گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تاحال پولیس کئی روز گزرنے کے بعد بھی ملزم کو گرفتار نہ کرسکی۔