کراچی نیشنل اسٹیڈیم کا نام تبدیل کردیا گیا

کراچی نیشنل اسٹیڈیم کا نام تبدیل کردیا گیا
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کا نام تبدیل کر کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا رکھ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) نے نیشنل اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کیلئے قومی بینک سے معاہدہ کر لیا ہے ،اس معاہدے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ اور بینک کے صدر اور سی ای او رحمت علی حسنی نے دستخط کیے۔یہ معاہدرہ 5 سال کیلئے کیا گیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ قومی بینک کا پی سی بی کے ساتھ جڑنا ایک اعزاز ہے، اسٹیڈیمز مارکیٹنگ کا ایک شاندار طریقہ ہے اور دنیا بھرمیں اس کو اہمیت دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کرکٹ کا گڑھ ہے اور نیشنل اسٹیڈیم پاکستان کرکٹ کی ایک تاریخ ہے۔ سی ای او نیشنل بینک نے کہا کہ ہماری بورڈ کے ساتھ پارٹنر شپ کی شروعات ہیں، قومی ادارے کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں، نیشنل اسٹیڈیم کے رائٹس لینا اعزاز ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔