وزارت داخلہ نے زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹس کی منظوری دیدی

وزارت داخلہ نے زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹس کی منظوری دیدی
اسلام آباد: وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹس کی منظوری دے دی۔ پی ٹی آئی کے مفرور رہنما زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے وزارت داخلہ نے زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹس کی منظوری دے دی ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے کو زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹس کے لئے خط ارسال کردیا گیا ہے۔ جس میں وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زلفی بخاری اسلام آباد میں دہشتگردی کے مقدمے میں مطلوب ہیں، مفرور ملزم زلفی بخاری کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا جائے۔ وزارت داخلہ کے مطابق زلفی بخاری تھانہ گولڑہ میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے درج مقدمے میں پولیس کو مطلوب ہے، اسلام آباد میں دہشتگردی کے مقدمے میں نامزد ملزم زلفی بخاری بیرون ملک فرار ہوگیا تھا، ایف آئی اے فرانس میں سیکرٹری جنرل انٹرپول کو زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹس جاری کرنے اور گرفتار کرنے کی استدعا کرے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔