رہائی کے بعد بشریٰ بی بی کی پارٹی رہنماؤں کو عمران خان سے متعلق اہم ہدایات

رہائی کے بعد بشریٰ بی بی کی پارٹی رہنماؤں کو عمران خان سے متعلق اہم ہدایات
کیپشن: رہائی کے بعد بشریٰ بی بی کی پارٹی رہنماؤں کو عمران خان سے متعلق اہم ہدایات

ویب ڈیسک: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے لگ بھگ 9 ماہ جیل میں قید کاٹنے کے بعد رہائی پائی ہے۔ جس کے بعد وہ پشاور روانہ ہوگئیں۔ جہاں انہوں نے عمران خان سے متعلق پارٹی رہنماؤں کو اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا پشاور میں اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، بشریٰ بی بی، عمر ایوب اور سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر اراکین کمیٹی نے شرکت کی، اجلاس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے، اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل بھی زیر غور لایا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی نے تمام لیڈر شپ کو آگاہ کردیا ہے کہ سب سے پہلے بانی پی ٹی آئی کے رہائی پر فوکس کیا جائے۔

Watch Live Public News