راولپنڈی (پبلک نیوز) پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سے چار بکیز گرفتار، بکیز کا تعلق بھارت بکیز مافیا سے ہے۔ چاروں بکیز دبئی سے آپریٹ ہو رہے تھے۔ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی مدد سے چاروں بکیز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دو بکیز کو کل جبکہ دو بکیز کو آج گرفتار کیا گیا ہے۔ بکیز کو نیو ٹاؤن تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید تفتیش پر بکیز نے انکشاف کیا ہےکہ ان کا رابطہ بھارت بکی معافیہ سے ہے۔ چاروں بکیز دبئی سے آپریٹ کیے جا رہے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اداروں اور اینٹی کرپشن یونٹ کی کامیاب کارروائی کے گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ گرفتار بکیز سے ابتدائی تفتیش کے بعد مقدمات درج کر لیے گئے۔ نیشنل ٹی20ٹورنامنٹ کے میچز پر جوا کرانے والے 4 بکیوں کو اسٹیڈیم کے اندر سے گرفتار کیا گیا۔ بکیوں کو یاسر عرفات انکلوژر سے رنگے ہاتوں پکٹرا گیا۔ بکی ذیشان میمن گلشن اقبال کراچی کا رہائشی ہے۔ بکی وجاہت حسین وہاڑی جبکہ عبدالرحمن کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔