پاکستان کی جانب سے اب تک 199 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے ہیں ، جو پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز میں سب سے زیادہ میچز کا ریکارڈ ہے۔ کھیلے گئے 199 میچز میں سے 121 میچز پاکستان نے جیتے جبکہ 70 ہارے ہیں ۔اس کے علاوہ دو میچز ٹائی ہوئے جبکہ 5 میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی میچز میں جیت کا تناسب 63.14 رہا ہے۔Geared up for our 200th T20I ????#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/Rt3tv04WAf
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 25, 2022
یاد رہے کہ پاکستان نے اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 2006 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ برسٹل میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے میزبان انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔انگلینڈ ان اس میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر 147 رنز بنائے تھے۔ پاکستان ٹیم نے 18 ویں اوور کی پانچویں گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز کا ہدف با آسانی پورا کرلیا تھا۔شاندار کارکردگی پر شاہد آفریدی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کا اعزاز بھارت کے پاس ہے، جس نے اب تک 181 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں، جس میں اس نے 115 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ 58 میچز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔A journey that began in 2006 ????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 25, 2022
We are playing our 2️⃣0️⃣0️⃣th T20I today – the first team to achieve this landmark ????#BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/LKBeNoaj5X