اسلام آباد: اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے قیاس آرائیوں پر سخت ردعمل دیا گیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا )نے بیان میں کہا ہے کہ قیمتوں میں اضافے یا کمی کے بارے میں کوئی بھی قیاس آرائی قبل از وقت ہے، قیاس آرائیوں سےممکنہ طور پر تیل کی سپلائی چین کے ہموار کام میں خلل آ سکتا ہے۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے بچنے کی اہمیت پر زور دیا ۔اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ اور ایکسچنج ریٹ پر ہوتا ہے، حالیہ دنوں میں بین الاقوامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، حالیہ دنوں میں ڈالر سے روپے کی شرح تبادلہ میں بہتری بھی آئی ہے۔ اوگرا کامزید کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اعلان میں ابھی ایک ہفتہ باقی ہے۔