پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 لاکھ سے تجاوز کرگئی، ملک میں وائرس سے مزید 70 افراد انتقال کرگئے اور 4825 نئے کیس رپورٹ ہوئے، سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا مثبت آنے کی شرح 9.61 فیصد رہی، وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 17187 ہوگئی۔ڈھائی سال کی حکومتی کارکردگی پر فخر ہے، حکومت سنبھالی تو معاشی حالات مشکل تھے، ڈیفالٹ کے قریب تھے، کرنٹ اکاؤنٹ کا سرپلس ہونا ہماری حکومت کی بڑی معاشی کامیابی ہے، وزیراعظم عمران خان کا تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پر پیغام، کہا حکمراں کرپشن کرے تو قوم مقروض ہوکر تباہ ہوجاتی ہے، الیکشن کو شفاف بنانے کےلیے نئی ٹیکنالوجی لارہے ہیں۔3 صوبوں سمیت گلگت، کشمیر میں فوج تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں سندھ کے سوا تمام صوبے ایس اوپیز پر عمل درآمد کیلئے پاک فوج کی خدمات لیں گے، بھارت میں شمشان گھاٹ اور قبرستان ایک ہوچکے ہیں، پاک فوج کو اس لیے ذمے داری دی گئی ہے کہ ایس او پیز پر کام ہوسکے۔پنجاب میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد ہے،ڈاکٹر یاسمین راشد کہتی ہیں لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 17 فیصد ہے، صوبے میں دو ہفتوں کے دوران 200 وینٹی لیٹرز لگائے گئے، آج لاہور میں مزید 23 وینٹی لیٹرز لگائے جارہے ہیں، لاہور میں 89 اور گوجرانوالہ میں 88 فیصد وینٹی لیٹرز زیراستعمال ہیں، پنجاب میں کورونا ویکسی نیشن سب سے زیادہ ہورہی ہے۔پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے ٹی 20 میں شکست دیکر سیریز جیت لی، قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف141 رنزبناسکی، پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 18 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی۔