اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 لاکھ سے تجاوز کرگئی، ملک میں وائرس سے مزید 70 افراد انتقال کرگئے اور 4825 نئے کیس رپورٹ ہوئے، ملک میں کورونا مثبت آنے کی شرح 9.61 فیصد رہی، وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 17187 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا 70مریض جاں بحق ہوئے ٗ ملک میں مزید 4825افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی جبکہ کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد تازہ اعداد و شمار کے بعد8929ہو گئی ہے ٗ آج تک کورونا سے 6 لاکھ94ہزار 046مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ۔تاحال ملک میں8لاکھ 452مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں ٗ جبکہ افسوسناک طور پر کورونا سے تاحال17ہزار 187موات ہو چکی ہیں ٗگزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے نئے کئے جانے والے ٹیسٹ کی تعداد 50161رہی۔