پشاور (پبلک نیوز) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی پشاور اور بنوں میں کاروائیاں۔ پھندو روڈ پشاور پر سویٹس فیکٹری پر چھاپا۔ یونٹ میں مضر صحت ٹافیاں تیار کی جارہی تھیں۔ سویٹس کی تیاری میں استعمال ہونے والی 500 کلو سے زائد ناقص اشیاء برآمد۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق سویٹس کی تیاری میں استعمال ہونے والی 500 کلو سے زائد ناقص اشیاء برآمد۔ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر سویٹس فیکٹری کو سیل کردیا گیا۔ بنوں میں ایک بیکری سے 9500 سے زائد خراب انڈے برآمد، بیکری سیل۔
بیکری میں خراب انڈے مختلف اشیاء کی تیاری میں استعمال کئے جاتے تھے۔ صفائی کی ناقص صورتحال پر مزید دو بیکریاں بھی سیل کردی گئی۔