پیسٹی سائیڈ فیکٹری میں آگ، پیٹرو کیمیکل نہروں میں ڈالنے سے درجنوں مویشی اورآبی حیات ہلاک

پیسٹی سائیڈ فیکٹری میں آگ، پیٹرو کیمیکل نہروں میں ڈالنے سے درجنوں مویشی اورآبی حیات ہلاک

ویب ڈیسک: شجاع آباد مین کینال کی چھوٹی 15 نہروں ،کھالوں کا زہریلا پانی پینے سے سینکڑوں مویشی اورمچھلیاں  ہلاک ہوگئے۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق شجاع آباد کینال کی 15 نہروں کا زہریلا پانی پینے سے سینکڑوں مچھلیاں اور متعدد جانور ہلاک ہوگئے۔ گزشتہ روز ملتان کی پیسٹی سائیڈ فیکٹری میں آگ لگنے کے بعد ڈرموں میں موجود پیٹرو کیمیکل نہر وں کے پانی میں ڈالا دیا گیا تھا، انتظامی اداروں نے زہریلے سیوریج کے پانی کا نکاس کینال میں کر دیا تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے موضع چھجو شاہ کینال نہر کا دورہ کیا اور جانوروں کو نہری پانی پلانے سے روکنے  کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ انتظامیہ کی جانب سے مساجد میں اعلانات کرکے آگاہی مہم بھی شروع کر دی گئی۔ 

اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے زہیریلے پانی کو تین سے چار دن تک نہروں  کے  پانی کا استعمال سے روکنے کی ہدایت کی گئی۔ 

دوسری جانب بھاری نقصان پر زمینداروں میں شدید غم و غصہ ہے اور انہوں نے اس بات کا مطالبہ کیا  ہے کہ  انتظامی اداروں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔

خیال رہے کہ  پنجاب کے شہر ملتان انڈسٹریل ایریا میں زرعی ادویات بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی تھی، ترجمان ریسکیو حکام کا کہنا  تھا کہ  فیکٹری میں بڑی مقدار میں کیمیکلز موجود ہیں، پیٹرو کیمیکل کے باعث آگ مزید پھیل رہی تھی ۔

Watch Live Public News