پشاور کے 3 بڑے ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کا بوجھ مزید بڑھنے لگا

پشاور کے 3 بڑے ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کا بوجھ مزید بڑھنے لگا

پشاور ( پبلک نیوز) صوبے کے تین بڑے ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کا بوجھ مزید بڑھنے لگا۔ لیڈیریڈنگہسپتال، خیبر ٹیچنگ ہسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا مریضوں کیلئے 88 بیڈز خالی رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق تینوں سپتالوں میں 769 بیڈز مریضوں کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ ان میں 681 بیڈز پر کورونا کے مریض زیرعلاج ہیں۔ تینوں بڑے ہسپتالوں میں 66 مریض وینٹیلیٹر پر موجود ہیں۔

ہسپتال ترجمان کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں سب سے زیادہ کورونا کے 424 مریض داخل ہیں۔ ہسپتال میں 485 بیڈز کورونا کے مریضوں کے لئے مختص ہیں، 33 مریض آئی سی یو میں ہیں۔ خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں 106 مختص بیڈز میں سے 101 مریض داخل ہیں۔

ہسپتال میں ایک مریض وینٹیلٹر اور 19 بائی پائپ پر ہیں۔ حیات اباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا کے مختص 178 بیڈز میں سے 156 مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔ ہسپتال میں 38 مریضوں کو وینٹیلٹرز پر علاج کی فراہمی جاری ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔