پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،27 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،27 اپریل 2021
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو طلب کر لیا گیا، وزیر خزانہ شوکت ترین اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، آئی پی پیز کو 40 فیصد رقم کی ادائیگی ایجنڈے میں شامل۔سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں، سرکاری دفاتر بند کرنے اور انٹر سٹی ٹریفک پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔پاکستان میں فیس بک مونیٹائزیشن آن کرنے کے لیے خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد منظور، قرارداد ممبر صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ بنگش نے پیش کی۔سی ڈی ڈبلیو پی نے 196ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دے دی، ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاسوزیر اعظم عمران خان سے تحریک انصاف ترین گروپ کے ارکان اسمبلی کی ملاقات طے پا گئی، ایم این ایز، ایم پی ایز پر مشتمل 33 ارکان کا وفد آج وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کرے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔