اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے دو اراکین اسمبلی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ان پر سندھ ہائوس پر حملے میں ملوث ہونے اور کارکنوں کو اکسانے کا الزام ہے۔دونوں اراکین کی گرفتاری کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ نے دیا۔ تفصیل کے مطابق درخواست گزار جمال مندوخیل کی جانب سے وکیل راجہ نذیر پیش ہوئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیر نے سندھ ہاؤس حملہ کیس کی سماعت کی۔ راجہ نذیر ایڈووکیٹ نے ملزموں کی ضمانتیں منسوخ کرنے کی درخواست کی جبکہ ملزمان کی جانب سے فیصل صدیقی ایڈووکیٹ نے ان کے حق میں دلائل دیے۔ عدالت نے دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی فہیم خان اور عطاء اللہ کی عبوری ضمانت کو منسوخ کرنے کا حکم دیدیا۔ پولیس نے عدالت کی جانب سے ضمانت منسوخ کئے جانے کے بعد تحریک انصاف کے دونوں ممبران اسمبلی کو گرفتار کر لیا۔