لاہور: عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ لڑکی جہاں جانا چاہتی ہے جا سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن کچہری میں دعا زہرہ اپنے شوہر کی ہمراہ پیش ہوئی ، جوٹیشل مجسٹریٹ تصور اقبال کو دعا زہرہ نے اپنا بیان قلمبند کرایا۔بیان سے پہلے دعا کے شوہر ظہیر کو کمرہ عدالت سے باہر بھیج دیا گیا۔ دعا زہرہ نے اپنے بیان میں کہا کہ میں 18 سال کی ہوں اور کراچی سے لاہور اپنی مرضی سےآئی، مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا۔دعا نے بیان میں کہا کہ میں محفوظ ہوں اور میری جان کو کوئی خطرہ نہیں۔ عدالت کی جانب سے پولیس کی لڑکی کو دارالامان بھیجنے کی استدعا بھی مسترد کردی گئی۔عدالت نے کہا کہ لڑکی جہاں جانا چاہتی ہے جاسکتی ہے۔