انیٹی بائیو ٹک نہیں،ملک کو بڑی سرجری کی ضرورت ہے،وزیراعظم

انیٹی بائیو ٹک نہیں،ملک کو بڑی سرجری کی ضرورت ہے،وزیراعظم
کیپشن: اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے : وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ انیٹی بائیو ٹک نہیں،ملک کو بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ  اجلاس ہوا ، جس  میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔

بعدازاں کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے  وزیراعظم نے کہا کہ چند روزپہلے پاکستان کی معاشی صورتحال پر رپورٹ شائع ہوئی، کئی شعبوں میں ہمارے معاشی اعشاریے بہتر ہوئے ہیں ، ہماری ایکسپورٹ اور ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہواہے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ معاشی ریفارمز کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، بجلی چوری کی روک تھام کیلئے اقدامات کررہے ہیں ہمارا ٹرانسمیشن سسٹم کمزور ہے کافی لاسز ہیں،  بجلی کی چوری میں کمی لانے کیلئے ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ  بجلی سستی کرنے کیلئے بھی اقدامات کررہے ہیں۔سب کو برا کہنا بھی غلط ہے ،بہت اچھے لوگ بھی ہیں، ایف بی آر کھربوں کماتا ہے اور کھربوں کے واجبات ہی عدالتوں میں پھنسے ہوئے ہیں، کل سگریٹ سے متعلق ٹریک اینڈ ٹریس رپورٹ آئی ،  2019میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا معاہدہ کیا گیا، پہلے مرحلے میں صرف سگریٹ اور بعد میں کھاد،چینی دیگر سیکٹر شامل کیے گئے، یہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم مکمل فراڈ کے سوا کچھ نہ تھا۔

وزیراعظم کاکہنا تھا  کہ ایک حکومت نے سارے پاکستان پر لیبل لگادیا تھا اور خود دودھ کے دھلے ہوئے تھے، وہ حکومت پتہ نہیں کہاں سے صاف چلی تھی اور کہاں سے صاف گزری تھی ، سنگین مذاق دیکھیے کہ سیمنٹ پلانٹ میں دودولائنوں پر سسٹم لگایا دیگر کو چھوڑ دیا، قوم کے اربوں کھربوں ڈوب گئے اور یہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم چل رہا ہے۔

Watch Live Public News