(ویب ڈیسک ) پولیس نے فوری مقدمہ درج کرتے ہوئے،ملزم سلمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز محمدفیصل کامران کی زینب کے والدین سے ملاقات کی ہے ، انہوں نے بچی کے اہلخانہ کو مکمل انصاف کی یقینی دہانی کرائی۔
محمد فیصل کامران نے کہا کہ عورتوں اور بچوں کا استحصال کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ملزم سلمان کے خلاف مزیدتفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ زینب گذشتہ روز آگ لگنے سے جھلس گئی تھی جسے آج ہسپتال لایا گیا۔