کراچی: ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے کی چوتھی کوشش بھی ناکام

کراچی: ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے کی چوتھی کوشش بھی ناکام
کراچی ( پبلک نیوز) روشنیوں کے شہر کے ساحل سی ویو پر بحری جہاز پھنسے ایک ماہ پانچ دن گزر گئے۔ رواں ہفتے جہاز کو نکالنے کی کوشش کے چوتھے روز جہاز کو 10 سے12 میٹرتک ہی گھسیٹا جا سکا۔۔ اسی دوران جہاز پر بندھے تین رسے تیز ہوا کے دباو کی وجہ سے ٹوٹ گئے اور جہاز نے ایک بار پھر پرانی پوزیشن کی جانب رخ موڑ لیا۔ بحری جہازکےمرکزی حصے میں دائیں اور بائیں جانب دو اور ٹیل پر ایک رسہ سپورٹ کے لئے باندھا گیا تھا۔ انتظامیہ کے مطابق آج بھی جہاز کو کرین شپ سے آگے لے جانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی، جہاز کو توازن فراہم کرنے کے لئے لنگر بھی فراہم کئے گئے، جہاز کے اطراف موجود غوطہ خور جہاز کو گھسیٹنے کے عمل کی نگرانی بھی کرتے رہے لیکن تمام کوشیشیں ناکام ہوئیں۔ آئندہ کوشش 8 ستمبر سے شروع ہوالے والی ہائی ٹائیڈ کے دوران کی جائے گی، ستمبر میں لہروں کا رخ تبدیل ہو گا جس سے آپریشن میں مدد ملے گی، جہاز نکالنے کے آپریشن پر اب تک 5 کروڑ روپے خرچ ہو چکے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔