پاکستان اور افغانستان کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ کے لئے کپتان اور کوچنگ اسٹاف نے ٹیم فائنل کرلی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان اور کوچنگ اسٹاف نے تیسرے ون ڈے میں تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم میں افغانستان کے خلاف چار تبدیلیاں کئے جانے کا امکان. ہے۔ افتخار احمد کی جگہ سعود شکیل کو شامل کیا جانے کا بھی امکان ہے، اسامہ میر کی جگہ محمد نواز، حارث روف کی جگہ فہیم اشرف کو شامل کئے جانے کا امکان.، نسیم شاہ کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو شامل کیا جانے کا امکان.ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تیسرے ون ڈے کی پلئینگ الیون میں بابر اعظم کپتان، فخر زمان،امام الحق ،محمد رضوان شامل ہیں،سعود شکیل،شاداب خان، سلمان علی آغا، محمد نواز،فہیم اشرف شامل.ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم جونیئر بھی پلئینگ الیون میں شامل ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان تیسرا ون ڈے میچ جیت کر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون ہوجائے گا.