آئندہ انتخابات کا معاملہ، پاکستان پیپلز پارٹی کی سی آئی سی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے. ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی پی پی کے متعدد سینئر رہنماؤں نے انتخابات 90 روز کے اندر کروانے کی تجاویز دیں, اجلاس میں متعدد سی آئی سی ممبران نے 90 دن سے زیادہ تاخیر پر انتخابات کروانے کی مخالفت کی, انتخابات تاخیر سے ہونے پر ملک میں آئینی اور معاشی بحران پیدا ہوگا, اجلاس میں ممبران کی رائے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی پی پی آئندہ کا لائحہ عمل الیکشن کمیشن سے ملاقات کے بعد مرتب کرے گی۔