پیٹھا کدو چہرے کی شادابی اور تازگی کیلئے کارآمد

پیٹھا کدو چہرے کی شادابی اور تازگی کیلئے کارآمد

ویب ڈیسک: تمام سبزیاں قدرت کا ایک انمول تحفہ ہیں اور ان کے ہر گروپ میں مختلف اجزا پائے جاتے ہیں جن کا متوازن استعمال جسمانی نشوونما کے لیے ضروری ہے اور ان ہی سبزیوں میں سے ایک ’’ پیٹھا کدو‘‘ بھی ہے۔

پیلے رنگ کے پیٹھا کدو کا شمار سبزی میں کیا جاتا ہے اور اس کا تعلق لوکی اور ہرے کدو کی نسل سے ہے جو خصوصیات سے مالا مال ہے۔

یہ سبزی نہ صرف صحت کیلئے مفید ہے بلکہ چہرے کی خوبصورتی میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے، اس کا فیس ماسک بنا کر جلد کو خوبصورت اور تروتازہ بنایا جاسکتا ہے۔

پیٹھا کدو مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے والے غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے جس میں وٹامن اے، ای، سی اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کے ساتھ ساتھ زنک اور آئرن، میگنشیم شامل ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ اس سبزی کے بیج میں بھی قدرت نے جسم کو فائدہ پہنچانے والی خصوصیت رکھی ہے۔ پیٹھا کدو کا فیس ماسک بنانا نہایت آسان ہے اور اس کیلئے صرف تین اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے۔

سب سے پہلے حسب ضرورت کدو کو لے کر اس میں ایک چمچ شہد ڈال لیں اور ایک چٹکی دار چینی کا پاؤڈر شامل کریں، اسے اچھی طرح مکس کر کے پیسٹ بنا لیں اور 15 منٹ کیلئے جلد پر لگا رہنے دیں اور پھر آخر میں سادے پانی سے جلد صاف کرلیں۔

اس سبزی میں اینٹی آکسیڈینٹ بھاری مقدار موجود ہوتا ہے جو جلد سے جھریوں کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جب کہ یہ جلد کو شاداب بنا کر اسے چمکدار بھی بناتا ہے۔

Watch Live Public News