بلوچستان کو ترقی پذیر صوبہ بنانے کیلئے عسکری قیادت، ضلعی انتظامیہ کوشاں 

بلوچستان کو ترقی پذیر صوبہ بنانے کیلئے عسکری قیادت، ضلعی انتظامیہ کوشاں 
کیپشن: Military leadership, district administration are trying to make Balochistan a developing province

ویب ڈیسک: بلوچستان کو ترقی پذیر صوبہ بنانے کے لئے عسکری قیادت اور ضلعی انتظامیہ ہر قدم پر کوشاں ہیں۔ شیخ محمد بن زیدالنہیان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیک ہسپتال کوئٹہ اور NICVD ہسپتال کراچی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے ہیں۔ 

کوئٹہ میں بلوچستان کے پہلے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال شیخ محمد بن زید النہیان کوئٹہ اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اینڈ ویسکولر ڈیئزیز کراچی کے مابین بچوں کے امراض قلب کے علاج معالجے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

کراچی کا NICVD انسٹیٹیوٹ بچوں کے امراض قلب کے لئے ابتدائی طور پر ہر پندرہ روز کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم شیخ محمد بن زید النہیان انسٹیٹیوٹ کوئٹہ کو فراہم کرے گی۔ ڈاکٹروں کی ٹیم فراہم کرنے سے صوبہ بلوچستان میں قائم اسٹیٹ آف دی آرٹ ICQ ہسپتال کوئٹہ میں بچوں کے امراض قلب کے علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم ہوں گی۔

آئی سی کیو(ICQ )میں اب تک 100 سے زائد کامیاب آپریشنز اور 1300 انجیوگرافی سرجریز کرائی جاچکی ہیں۔ کارڈیک سرجریز کے ساتھ ساتھ 500 سے زائد کامیاب انجیو پلاسٹس سرجریز بھی کی جا چکی ہیں۔ 

آئی سی کیو(  ICQ) میں کامیاب سرجریز کی خوشی میں کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔