بھارتی اداکارہ کیساتھ چار ساتھی اداکاروں کی غیراخلاقی حرکت

بھارتی اداکارہ کیساتھ چار ساتھی اداکاروں کی غیراخلاقی حرکت
کیپشن: indian actress
سورس: web desk

ویب ڈیسک: لیالم فلم انڈسٹری کی اداکارہ مینو منیر نے الزام عائد کیا ہے کہ انڈسٹری کے معروف اداکاروں ایم مکیش اور جے سوریا نے ان کے ساتھ جنسی ہراسانی کی ہے۔

اداکارہ مینو منیر نے انکشاف کیا کہ 2013 کی ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران چار اداکاروں مکیش، منیام پیلا راجو، ایڈویلا بابو، اور جے سوریا نے ان کے ساتھ جسمانی اور زبانی بدسلوکی کی۔

این ڈی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مینو منیر نے بتایا کہ ایک موقع پر جب وہ واش روم سے باہر آئیں تو جے سوریا نے انہیں فزیکلی پکڑا اور شرمناک حرکت کی۔

ایک اور واقعے میں، اداکارہ نے AMMA کے سیکریٹری ایڈویلا بابو سے رکنیت کے لیے درخواست کی، لیکن انہوں نے انہیں اپنے فلیٹ پر بلایا اور وہاں ان کے ساتھ جسمانی بدسلوکی کی۔

مینو منیر نے کہا کہ انہوں نے ان بدسلوکیوں کے خلاف آواز اٹھائی، لیکن انہیں انڈسٹری چھوڑ کر چنئی منتقل ہونا پڑا،انہوں نے کہا کہ وہ انصاف کی طلبگار ہیں اور چاہتی ہیں کہ ان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Watch Live Public News