(ویب ڈیسک ) کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی بار ایسوسی ایشن نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں دارخواست دائر کر دی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم ایکٹ 2024 کو غیر آئینی اور کالعدم قرار دیا جائے، ترمیم کے تحت کیے گئے تمام فیصلے، نوٹیفکیشنز، اور دیگر اقدامات کو منسوخ کیا جائے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کی دفعات 7، 9، 12، 14، 17، اور 21 کو آئین کے خلاف قرار دیا جائے، جوڈیشل کمیشن اور آئینی بینچز کے تمام فیصلے اور کارروائیوں کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔ 26 ویں ترمیم بنیادی حقوق، عدلیہ کی آزادی، وفاقیت، اور اختیارات کی تقسیم کے اصولوں کے خلاف ہیں۔