عرس خواجہ معین الدین چشتی: بھارت نے 400 پاکستانی زائرین کے ویزے روک دیے

عرس خواجہ معین الدین چشتی: بھارت نے 400 پاکستانی زائرین کے ویزے روک دیے
کیپشن: عرس خواجہ معین الدین چشتی: بھارت نے 400 پاکستانی زائرین کے ویزے روک دیے

ویب ڈیسک: بھارت نے خواجہ معین الدین چشتی کے عرس میں شرکت کے لیے مخصوص کوٹے میں سے صرف 100 پاکستانی زائرین کو اجمیر شریف کے ویزے جاری کیے ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق بھارت میں خواجہ معین الدین چشتی کے عرس میں شرکت کے لیے 500 پاکستانی زائرین کا کوٹہ مقرر تھا تاہم بھارت نے صرف 100 افراد کو ویزے دیے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ بھارتی حکام نے 400 پاکستانی زائرین کے ویزے روک لیے ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ویزے حاصل کرنے والے پاکستانی زائرین اتوار کو واہگہ کے راستے اجمیر شریف کے لیے روانہ ہوں گے۔

Watch Live Public News