ویب ڈیسک:پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شمالی وزیرستان میں 13 دہشتگردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین ، بلاول بھٹو زرداری نے کہا دہشتگرد، قوم سمیت پوری انسانیت کے دشمن ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں ہماری سکیورٹی فورسز کے حوصلے بلند اور قوم کا عزم غیرمتزلزل ہے:،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاآپریشن کے دوران میجر محمد اویس کی شہادت پر اظہار افسوس
میجر محمد اویس شہید ارضِ وطن کے بہادر بیٹے تھے، ان کی قربانی لازوال ہے: بلاول بھٹو زرداری
شہید میجر محمد ادریس کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں: بلاول بھٹو زرداری