آصفہ بھٹو کی عوام سے سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ  نہ کرنی کی اپیل

آصفہ بھٹو کی عوام سے سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ  نہ کرنی کی اپیل

(ویب ڈیسک )  پاکستان کی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری  کی جانب سے عوام سے سال  نو کے موقع پر   ہوائی فائرنگ سے گریز کی اپیل کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر #SayNoToAerialFiring اور #CelebrateResponsibly  کے  ٹرینڈزکے تحت خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کے پیغام  پر مبنی مہم جاری ہے۔   سوشل میڈیا صارفین مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے لگے۔

آصفہ بھٹو زرداری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ   عوام نئے سال کی تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ سے گریز کریں، مہم کا مقصد ہوائی فائرنگ کے  نتیجے میں انسانی جانوں کو خطرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔

عوام اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کے مہم کی   تعریف کی جا رہی ہے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے خاتون اول   آصفہ بھٹو زرداری کے پیغام کے تحت عوام سے ہوائی فائرنگ سے گریز کی اپیل کی  گئی ہے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ   سال نو خوشی  کا موقع ہے ، ہوائی فائرنگ  معصوم جانوں کو خطرے میں ڈالتی ہے، ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ کہ نیا سال محفوظ اور خوشی سے منایا جائے، حکومت ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کر رہی ہے۔ عوام محفوظ ماحول پیدا کرنے میں ہاتھ بٹائیں۔

Watch Live Public News