45 سال بعد بھٹو شہید کا فیصلہ ریورس کرایا، اب ہمیشہ عدالتی قتل رہے گا: صدر مملکت

45 سال بعد بھٹو شہید کا فیصلہ ریورس کرایا، اب ہمیشہ عدالتی قتل رہے گا: صدر مملکت

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری نے بینظیر بھٹو کے یوم شہادت پر گڑھی خدا بخش میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم نے پہلے دن سے دھرتی گڑھی خدا بخش کی قسم کھائی ہوئی ہے کہ جو کام کریں گے وہ آپ لوگوں کو اور اس دھرتی کو جواب دہ ہوں گے۔

بینظیر بھٹو کے یوم شہادت پر گڑھی خدا بخش میں جلسہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا آج میں دوبارہ صدر بنا ہوں تو آپ کی، پیپلزپارٹی کی طاقت سے، اور بی بی صاحبہ کی دعائیں ہیں، شہید ہمارے نزدیک ہیں کبھی مرا نہیں کرتے، 45 سال بعد بھی بھٹو صاحب کا فیصلہ ’ریورس‘ کرا کے تاریخ کو یہ بتا دیا کہ وہ ایک قانونی قتل تھا۔

صدر مملکت نے کہا ہم نے پہلے دن سے دھرتی گڑھی خدا بخش کی قسم کھائی ہوئی ہے کہ جو کام کریں گے وہ آپ لوگوں کو اور اس دھرتی کو جواب دہ ہوں گے، ہم نے اور میری آنے والی نسلوں نے یہاں دفن ہونا ہے،اس دھرتی، فیڈریشن اور پاکستان کو بچانا ہے، اگر کوئی سپر پاور ہے تو مولیٰ بھی پاور ہے اور وہی ایک پاور ہے جس پر ہم یقین رکھتے ہیں۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اس مشکل حالات سےپاکستان کو نکالیں گے، اور آپ کو خوشخبریاں دیں گے، یہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتےہیں، مشکلیں اور تکالیف ہیں، ہم مشکلوں سے لڑنے کی عادی ہیں، آپ کا پانی اور گیس کہیں نہیں جائےگا، جو جس کا حق ہے، وہ اس کو ملےگا، کے پی، پنجاب،بلوچستان اور سندھو کوبھی ان کا حق ملےگا۔

Watch Live Public News